بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

منفرد آمین کہے گا

سوال

منفرد "ولالضاۤلین "کے بعد آمین کہے گا؟

جواب

نماز میں سورہ فاتحۃ  کے اختتام پر آمین کہنا ہر نمازی کے لیے سنت ہے، چاہے وہ امام ہو، مقتدی ہو، یا منفرد۔ لہٰذا منفرد بھی اپنی نماز میں سورہ  فاتحہ کے اختتام پر آمین کہے گا۔

فتاویٰ شامی میں ہے:
"(قوله والتأمين) أي عقب قراءة الفاتحة، قال في المنية: وإذا قال الإمام ولا الضالين قال آمين. اهـ.
ولا يخفى أن هذا هو المفهوم لكل أحد."

 (رد المحتار على الدر المختار، كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، 1/ 475، ط: سعيد)

وفيه أيضا:

"(وأمن)...... (الإمام سرا كمأموم ومنفرد)

(قوله الإمام سرا) أشار بالأول إلى خلاف مالك في تخصيص المؤتم بالتأمين دون الإمام.
وهو رواية الحسن عن الإمام، وبالثاني إلى خلاف الشافعي أنه يأتي بها كل منهما جهرا، وقوله كمأموم ومنفرد محل اتفاق فلذا أتى بالكاف."

(كتاب الصلاة، فصل في بيان تأليف الصلاة إلى انتهائها، 1/ 492، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144803100844
تاریخ08-09-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں