بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الاول 1448ھ 25 اگست 2026 ء

دارالافتاء

 

الائزہ یا علائزہ نام کا معنی و مطلب


سوال

”الائزہ/علائزہ“ نام کا کیا معنیٰ ہے؟

جواب

”الائزہ“ یا ”علائزہ“بعینہٖ اِن الفاظ و وزن میں تو کوئی نام ہمیں نہیں مل سکا،  البتہ عربی زبان میں ”الز “اور”علز“ کا مادہ گھبرانے ، ڈرنے، مائل ہونے، لازم ہونے وغیرہ کے معانی میں مستعمل ہوتا ہے۔لہذا کسی بچی کا یہ نام نہ رکھا جائے۔  اس   کے بجائے ازواجِ مطہراتؓ ، صحابیاتؓ میں سے کسی کے نام پر یا  اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھا جائے۔

 اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشن میں جاکر نام تلاش کئے جاسکتے ہیں۔ 

تاج العروس میں  ہے:

"ألز:

{الألز، أهمله الجوهري، ثم قال ابن الأعرابي: هو اللزوم للشيء، يقال:} ألزه {يألزه} ألزا، من حد ضرب، نقله الصاغاني. كذا {ألز به} يألز {ألزا.} وألز كفرح: قلق، وعلز مثله، نقله الصاغاني."

(باب الزاي، فصل الهمزة مع الزاي ،ج:15، ص:16، ط: دار الهداية)

وفیہ ایضاً:

"علز:

العلز، محركة: قلق وخفة وهلع وضجر واضطراب وشبه رعدة يصيب المريض والأسير، تقول: على علز بين الشراسيف، وعضاض قيد يمنع من الرسيف، كذا يصيب الحريص على الشيء كأنه لا يستقر مكانه من الوجع. قد يوصف به المحتضر فيقال: هو في علز الموت، أي في قلقه وكربه."

 (باب الزاي، فصل العين مع الزاي، ج: 15، ص: 242، ط: دارالهداية)

فقط والله اعلم


فتویٰ نمبر : 144803100451

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں