بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 ربیع الاول 1448ھ 27 اگست 2026 ء

دارالافتاء

 

روبوٹ کا مریض کو وضو کرانے کے دوران مریض کا ستر کھل جاتا ہو تو بھی وضو کرایا جائے گا


سوال

 اگر کوئی مریض خود وضو نہ کرسکتا ہو اور AI روبوٹ اسے وضو کروا سکتا ہو، لیکن وضو کرواتے وقت جسم کا ستر کھلنے کا خطرہ ہو، تو وضو کروایا جائے یا تیمم کیا جائے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ مریض کو وضو ہی کروایا جائے بشرطیکہ کسی انسان  کے سامنے اس کا ستر نہ کھلے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"عليه غسل وثمة رجال لا يدعه وإن رأوه، 

(قوله: لا يدعه وإن رأوه) عزاه في القنية إلى الوبري. قال في شرح المنية: وهو غير مسلم؛ لأن ترك المنهي مقدم على فعل المأمور وللغسل خلف وهو التيمم فلا يجوز كشف العورة لأجله عند من لا يجوز نظره إليها."

(كتاب الطهارة، فروع فى الطهارة، ج:1، ص:155، ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144803100135

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں