آن لائن گولڈ ٹریڈنگ اور ہیجنگ کا شرعی حکم
سوال
مجھے ایک اکیڈمی نے $150 کی سرمایہ کاری سے آن لائن گولڈ ٹریڈنگ کا ایک ماڈل پیش کیا ہے، جس میں دو مختلف آن لائن بروکرز (Skyriss اور MultiBank) پر اکاؤنٹس کھول کر ایک ہی وقت میں ایک جگہ Gold BUY اور دوسری جگہ Gold SELL (ہیجنگ) کیا جاتا ہے، اور کچھ دیر بعد دونوں ٹریڈز بند کر کے قیمتوں کے فرق سے حاصل ہونے والا منافع اکیڈمی اور میرے درمیان 50/50 کی بنیاد پر تقسیم ہوتا ہے، جبکہ نقصان کی صورت میں نقصان بھی ممکن ہے۔ اس معاملے میں نہ تو حقیقی سونے کا وجود یا قبضہ حاصل ہوتا ہے اور نہ ہی اس کی ڈلیوری ہوتی ہے، بلکہ صرف CFD (Contract for Difference) کے ذریعے سونے کے اتار چڑھاؤ پر سودا ہوتا ہے، تاہم اکاؤنٹس کو سود سے پاک (Swap-Free) بتایا جاتا ہے۔
براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا بغیر حقیقی قبضے اور ملکیت کے، محض CFD اور ہیجنگ کے اس طریقے سے آن لائن گولڈ ٹریڈنگ کرنا شرعاً جائز ہے؟ اگر اکاؤنٹ Swap-Free بھی ہو، تو کیا تب بھی CFD گولڈ ٹریڈنگ ناجائز رہے گی؟
کیا $150 کا سرمایہ لگا کر اکیڈمی کے ساتھ 50/50 کی بنیاد پر منافع اور نقصان کی شراکت داری کرنا جائز ہے؟ اگر یہ تمام یا کچھ امور شرعاً ناجائز ہیں، تو ان کے عدمِ جواز کی بنیادی شرعی وجوہات اور دلائل کیا ہیں تاکہ میں اس سے اجتناب کر سکوں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں آن لائن گولڈ ٹریڈنگ کامذکورہ کاروبار شرعاً کئی خرابیوں (بیعِ صرف میں سونے پر مجلس میں قبضہ نہ ہونا،بیع المعدوم،بیع قبل القبض اور قماربایں طور کہ اس میں حقیقی تجارت نہیں ہوتی بلکہ سی،ایف،ڈی کے تحت محض سونے کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ پر نفع و نقصان کا مدار ہوتا ہے) پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے ۔
لہٰذا جب مذکورہ کاروبار سرے ہی ناجائز ہے تو اس کی بنیاد پر اکیڈمی کے ساتھ کیا جانے والا شراکت کا معاملہ بھی ناجائز ہے۔نیز اگر اکاؤنٹس کو سود سے پاک بھی بتایا جاتا ہو،تو تب بھی مذکورہ بالا خرابیوں کی وجہ سے یہ کاروبار ناجائز ہے۔
سنن ابی داؤد میں ہے:
"عن حكيم بن حزام، قال: يا رسول الله، يأتيني الرجل فيريد مني البيع ليس عندي، أفأبتاعه له من السوق؟ فقال: "لا تبع ما ليس عندك. "
ترجمہ: حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے پاس ایک شخص آتا ہےاور مجھ سے ایسی چیز کی بیع کرنا چاہتا ہے جو میرے پاس نہیں ہے، تو کیا میں اس کے لیے وہ چیز بازار سے خرید کر اسے بیچ دوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو چیز تمہارے پاس موجود نہ ہو، اسے فروخت نہ کرو۔“
(أول كتاب البيوع، باب في الرجل يبيع ما ليس عنده، ج: 5، ص: 362، رقم الحديث: 3503، ط: دار الرسالة العالميه)
بدائع الصنائع میں ہے:
"(ومنها) أن يكون مملوكا،لأن البيع تمليك فلا ينعقد فيما ليس بمملوك."
(كتاب البيوع، فصل في الشرط الذي يرجع إلى المعقود عليه، ج: 5، ص: 146، ط: دار الكتب العلميه)
تبیین الحقائق میں ہے:
"قال رحمه الله (لا بيع المنقول) أي لا يجوز بيع المنقول قبل القبض لما روينا ولقوله عليه الصلاة والسلام «إذا ابتعت طعاما فلا تبعه حتى تستوفيه» رواه مسلم وأحمد ولأن فيه غرر انفساخ العقد على اعتبار الهلاك قبل القبض؛ لأنه إذا هلك المبيع قبل القبض ينفسخ العقد فيتبين أنه باع ما لا يملك والغرر حرام لما روينا."
(كتاب البيوع، باب التولية، فصل بيع العقار قبل قبضه، ج: 4، ص: 80، ط: دار الكتاب الإسلامي)
فتاوی شامی میں ہے:
"(وبيع ما ليس في ملكه) لبطلان بيع المعدوم وما له خطر العدم.(قوله لبطلان بيع المعدوم) إذ من شرط المعقود عليه: أن يكون موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه، وأن يكون ملك البائع فيما ببيعه لنفسه، وأن يكون مقدور التسليم منح."
(كتاب البيوع، باب البيع الفاسد، ج: 5، ص: 58، ط: سعيد)
وفيه أيضاً:
"وشرعا (بيع الثمن بالثمن) أي ما خلق للثمنية ومنه المصوغ (جنسا بجنس أو بغير جنس) كذهب بفضة (ويشترط) عدم التأجيل والخيار و (التماثل) أي التساوي وزنا (والتقابض) بالبراجم لا بالتخلية (قبل الافتراق) وهو شرط بقائه صحيحا على الصحيح (إن اتحد جنسا وإن) وصلية (اختلفا جودة وصياغة) لما مر في الربا (وإلا) بأن لم يتجانسا (شرط التقابض) لحرمة النساء."
(كتاب البيوع، باب الصرف، ج: 5، ص: 257، ط: سعيد)
المحیط البرہانی میں ہے:
"لأن القمار مشتق من القمر الذي يزداد وينقص، سمي القمار قمارا؛ لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويستفيد مال صاحبه، فيزداد مال كل واحد منهما مرة وينتقص أخرى."
(كتاب الاستحسان والكراهية، الفصل السابع في المسابقة، ج: 5، ص: 323، ط: دار الكتب العلميه بيروت)فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

