
اگر ایک آدمی روزے کی حالت میں اپنے ہاتھ کی انگلی منہ میں ڈالتا رہے، تو کیا اس سے اس کے روزے پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟
صورت مسئولہ میں اگر روزے دار کی انگلی خشک ہواور اس پر کوئی خارجی چیز نہ لگی ہوئی ہوتو محض انگلی منہ میں ڈلنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا البتہ یہ عمل روزے دار کے لیے مناسب نہیں ہے اس سے احتیاط کرنا ہی بہتر ہے ۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"ولو رمى رجل إلى صائم شيئا فدخل حلقه فسد صومه؛ لأنه بمنزلة المخطئ، وكذا إذا اغتسل فدخل الماء حلقه كذا في السراج الوهاج."
(كتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد و فيمالا يفسد، ج:1، ص:202، ط:دارالفكر بيروت)
فقط و اللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144802101604
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن