بہو کی بڑی بہن(بیٹے کی سالی)سے نکاح کرنے کا حکم
سوال
کیا بہو کی بڑی بہن(جو کہ بیوہ ہے) کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر کوئی اور وجہ نہ ہو تو بہو کی بڑی بہن(بیٹے کی سالی)سے نکاح کرنا جائز ہے؛اس لیے کہ بہو کی بہن محرمات میں سے نہیں ہے۔
امداد الاحکام میں ہے:
”یہ صورت نکاح جائز ہے،اس میں کچھ حرج نہیں کہ باپ اپنے بیٹے کی بیوی کی بہن سے نکاح کرلے فإن أخت حليلة الإبن ليست من المحرمات في شيء،والله أعلم“
(کتاب النکاح،جلد دوم،صفحہ نمبر: 249،طبع: دار العلوم کراچی)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

