بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 جُمادى الأولى 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

طلاق کی دھمکی

سوال

میںں نے اپنی بیوی کو کہا کہ تم سے میری زندگی برباد ہورہی ہے اور میرے سے تمہاری زندگی برباد ہورہی ہے اور میں کچھ دن میں فیصلہ کروں گا، اس پر میری بیوی نے کہا کہ دھمکی دے رہے ہو؟ میں نے کہا کہ نہیں، یہ میرا حق ہے اور اپنا حق استعمال کروں گا، چاہے چند دن میں کروں یا مہینوں میں کروں یا سال میں کروں میری مرضی۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ ان الفاظ سے میرے نکاح پر توا کوئی اثر نہیں پڑا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ الفاظ مستقبل میں طلاق دینے کی دھمکی ہیں، ان الفاظ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، نکاح برقرار ہے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144802100991
تاریخ27-08-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں