بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پانچ افراد کا مشترکہ فیملی پیکج استعمال کرنے کا حکم

سوال

فیملی پیکج (Family package) جس میں پانچ مختلف آدمی شریک ہوتے ہیں لگوانا اور استعمال کرنا شرعا کیسا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں پانچ مختلف افرا د کا مل کر مشترکہ طور پر فیملی پیکج لگوانا اور استعمال کرنا شرعا جائز ہے۔

عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری میں ہے:

"قال الأزهري في (التهذيب) : النهد إخراج القوم نفقاتهم على قدر عدد الرفقة، يقال: تناهدوا، وقد ناهد بعضهم بعضا. وفي (المحكم) : النهد العون، وطرح نهده مع القوم أعانهم وخارجهم، وقد تناهدوا أي: تخارجوا، يكون ذلك في الطعام والشراب، وقيل: النهد إخراج الرفقاء النفقة في السفر وخلطها، ويسمى بالمخارجة، وذلك جائز في جنس واحد وفي الأجناس، وإن تفاوتوا في الأكل، وليس هذا من الربا في شيء، وإنما هو من باب الإباحة ."

(کتاب فی اللقطة،باب الشركة في الطعام والنهد.........ج:13، ص: 40، ط:دارالفکر)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144802100052
تاریخ17-07-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں