بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 جمادى الاخرى 1448ھ 16 نومبر 2026 ء

دارالافتاء

 

منساء نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

منساء نام کا مطلب کیا ہے؟

جواب

منساء (میم کے زیر اور نون کے سکون کے ساتھ)  عربی زبان کا لفظ ہے،لغت عرب میں اس کے دو معانی آتے ہیں:

 نَسِيَ يَنْسَى باب سمع سے اسم آلہ کا صیغہ ہے، اس صورت میں اس کا معنی ہوگا ”بھولنے کا آلہ“۔

نَسَأَ يَنْسَأَباب فتح سے اسم آلہ کا صیغہ ہے، اس صورت میں اس  کا معنی ہوگا، ”عصا، لاٹھی“ (وہ موٹی اور مضبوط لاٹھی جسے چرواہے یا سپاہی ساتھ رکھتے ہیں)

بہر حال دونوں صورتوں میں مذکورہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔

اچھے اور با معنی  ناموں کےلیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے! 

اسلامی نام

معجم اللغۃ العربیۃ میں ہے:

"نسِيَ يَنسَى، انْسَ، نَسْيًا ونِسْيانًا، فهو ناسٍ، والمفعول مَنْسِيّ• نسِي الأمرَ: فقد ذكره أو صورته، لم يحفظه، عكسه حفظه "نسي موعده مع الطبيب- ملاحظة لا تنسى- إذا نسي فأكل وشرب فليتم صومه فإنما أطعمه الله وسقاه [حديث]- {{رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا} " ° لا ينسى: يبقى حيا في الذاكرة- نسي الجميل: جحده- نسي نفسه: غفل عن مكانة من يخاطبه."

(ن س ي، ج: 3، ص: 2207، ط: عالم الكتب)

وفیہ ایضا:

"منسأة [مفرد]: اسم آلة من نسأ/ نسأ في: هراوة، عصا غليظة يحملها الرعاة أو الجنود، وتستخدم في الضرب ودفع الدواب والحث على السير والتوكؤ ونحوه "له منسأة يقود بها غنمه- {مَا دَلَّهُمْ عَلَى مَوْتِهِ إلَاّ دَابَّةُ الأَرْضِ تَأْكُلُ مِنْسَأَتَهُ} ."

(ن،س، أ، ج:3، ص:2198، ط:عالم الكتب)

فقط واللہ أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144801102180
تاریخ16-11-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں