بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کانام ” ماحور“ رکھنا کیسا ہے؟

سوال

 لڑکی  کانام  ” ماحور“   رکھنا کیسا ہے؟ نیزاس کا صحیح تلفظ اور معنی کیا ہے ؟

جواب

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اچھے نام رکھنے کی ترغیب دی ہے اور برے ناموں سے منع فرمایا ہے۔  اس حوالے سے آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  کے کئی ارشاد وواقعات احادیثِ کتب میں مذکور ہیں، چنانچہ حدیث شریف  میں ہے کہ آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:”باپ پر بچے کا حق ہے کہ وہ اس کا اچھا نام رکھے۔“؛ لہٰذا بچوں کے لیے اچھے اور مناسب نام رکھنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔

صورت مسئولہ میں ”ماحور“ نام کسی بھی عربی، اردو یا فارسی لغت کی کتاب میں نہیں ملا، اس لیے اس نام کے معنیٰ اور تلفظ سے بحث نہیں کی جا سکتی،لہٰذا”ماحور“ نام نہیں رکھنا چاہیے۔ مذکورہ نام کے بجائے لڑکی کا نام حضراتِ صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے، یہ زیادہ بہتر اور باعثِ خیر و برکت ہے۔

 اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ پر موجود اسلامی ناموں کے سیکشن سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔فقط واللہ اعلم۔ 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144801102004
تاریخ07-10-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں