بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 نومبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جانور کو افزائش نسل ختم کرنے والا ٹیکہ لگانا

سوال

آج کل پاٹھے  کو ایک انجکشن لگایا جاتا ہے جس سے وہ افزائشِ نسل کے قابل نہیں رہتا۔ اس انجکشن کا لگوانا کیسا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر جانور کو موٹا اور فربہ بنانے یا کسی منفعت کی نیت سے افزائش نسل ختم کرنے والا اٹیکہ لگایا جائے (خصی کیا جائے) جس کی وجہ سے وہ افزائش نسل کے قابل نہ رہے تو یہ جائز ہے، اس میں شرعاً کچھ حرج نہیں، البتہ اگر کسی منفعت کی خاطر نہ کیا جائے، تو جانور کو بے جا اذیت دینے سے اجتناب کیا جائے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) جاز (‌خصاء ‌البهائم) حتى الهرة، وأما خصاء الآدمي فحرام قيل والفرس وقيدوه بالمنفعة وإلا فحرام. قال ابن عابدین: (قوله وقيدوه) أي جواز ‌خصاء ‌البهائم بالمنفعة وهي إرادة سمنها أو منعها عن العض بخلاف بني آدم فإنه يراد به المعاصي فيحرم."

(‌‌كتاب الحظر والإباحة‌‌، فصل في البيع، ج: 6، ص: 388، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144801101224
تاریخ04-07-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں