بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لیے ٹیمپون کے استعمال کا حکم

سوال

ٹیمپون کے استعمال کا کیا حکم ہے ؟ مکروہ تنزیہی ہے یا مکروہ تحریمی ؟

جواب

ٹیمپون ایک لمبی بتی کی شکل میں ہوتا ہے اور اس کو حیض کے خون کو جذب کرنے کے لیے مکمل طور پر فرج داخل(شرم گاہ کے اندر)ڈالا جاتا ہے ،صرف ایک دھاگہ باہر رہ جاتا ہے، یہ چوں کہ  بطور علاج حیض کا خون جذب کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ،لہذا خواتین کے لیے اس کے استعمال کی گنجائش ہے ۔

فتاوی شامی میں ہے :

"وفي شرح الوقاية: ‌وضع ‌الكرسف مستحب للبكر في الحيض وللثيب في كل حال، وموضعه موضع البكارة، ويكره في الفرج الداخل. اهـ.

وفي غيره أنه سنة للثيب في الحيض مستحب في الطهر، ولو صلتا بدونه جاز. اهـ ملخصا من البحر وغيره. والكرسف: بضم الكاف والسين المهملة بينهما راء ساكنة القطن. وفي اصطلاح الفقهاء: ما يوضع على فم الفرج."

(كتاب الطهارة، باب الحيض، ج:1، ص:289، ط: سعيد)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144712101198
تاریخ13-06-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں