بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا مقروض شخص پر قربانی واجب ہے؟

سوال

"میری تنخواہ 80ہزار  ہے، اور مجھ پر  چار لاکھ اسی ہزار 480000قرض ہے، اب مجھ پر عید واجب ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل پر قربانی واجب نہیں ، البتہ  سائل پر  عید کی نماز  ادا کرنا واجب ہے،اس کا تعلق تنخواہ یا قرض سے نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر)

(قوله: واليسار إلخ) بأن ملك مائتي درهم أو عرضاً يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية، ولو له عقار يستغله فقيل: تلزم لو قيمته نصاباً، وقيل: لويدخل منه قوت سنة تلزم، وقيل: قوت شهر، فمتى فضل نصاب تلزمه. ولو العقار وقفاً، فإن وجب له في أيامها نصاب تلزم."

(کتاب الاضحیة، ج:6، ص: 312، ط:سعید)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"و لو كان عليه دين بحيث لو صرف فيه نقص نصابه لاتجب."

(کتاب الاضحیة، الباب الاول، ج:5،ص: 292، ط:دار الفکر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144712100044
تاریخ18-05-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں