بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیت المال نہ ہونے صورت میں مال میراث کس کو ملے گا

سوال

اگر بیت المال نہیں تو وارث کا حصہ کس کو دیا جائے گا۔

جواب

اگر میت کا  کوئی وارث نہ ہو  اور بیت المال بھی نہ ہو تو اس کا ترکہ بجائے بیت المال کے فقراء پر صرف کیا جائے گا ۔

مفید الوارثین میں ہے:

"آج کل ہندوستان میں چوں کہ اسلامی خزانہ اور بیت المال نہیں ہے لہذا جب کوئی وارث کسی قسم کا موجود نہ ہو تو میت کا ترکہ بجائے بیت المال کے فقراء پر صرف کر دیا جائے خواہ یہ فقراء مدارس کے طلبہ و مدرس ہوں یا خانقاہوں کے صوفی اور درویش یا مساجد کے امام و خادم ۔۔" 

(ص:128،ط:ادارۃ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144711102369
تاریخ17-05-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں