بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے احکام و مسائل کے متعلق مختصر اور جامع کتاب

سوال

قربانی کے احکام و مسائل کے متعلق کوئی مختصر اور جامع کتاب بتائیں! 

جواب

قربانی کے احکام و مسائل کے متعلق ایک جامع، مختصر اور آسان کتاب یہ ہے” قربانی کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا“  مؤلف: حضرت مولانا مفتی محمد انعام الحق صاحب قاسمی ۔ یہ کتاب  حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق لکھی گئی ہے، اور ساتھ مسائل  کے حوالے عربی قدیم مستند  کتابوں سے حاشیہ میں نقل کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ کتاب کی شروع میں مسائل کی فہرست بھی ذکر کی گئی ہے، اورنہایت آسانی کے ساتھ  مسئلہ معلوم کیا جاسکتاہے۔ 

نیز یہ کہ  قربانی کے مسائل کےلیے جا معہ کی ویب سائٹ پر یہ  عنوان ملاحظہ فرمائیں:

قربانی کے احکام ومسائل

اس کے علاوہ قربانی اور شرعی مسائل کےلیے آپ ہمارے جامعہ کی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کرسکتےہیں، نیا سوال بھی پوچھ سکتےہیں، اور صحیح عنوان لکھ کر بھی مسئلہ معلوم کرسکتےہیں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144711102191
تاریخ14-05-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں