ابانیہ کا معنی کیا ہے؟ اور نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
ابانیہ کا معنی کیا ہے؟ اور نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
" أبانيّة " علی بن ابان کی طرف منسوب ایک تاریخی سیاسی اور مذہبی گروہ کانام ہے،جس کا سر براہ علی بن ابان نامی شخص تھا۔ لہٰذا أبانيّة ایک نسبتی نام ہونے کی وجہ سے لڑکی کا نام رکھنا درست نہیں ہے۔ البتہ اسی مادہ سےنام ” ابان، اور ابانہ “ نام رکھنا درست ہے، اس کے معنی صاف اور ظاہر و واضح چیز کے ہیں۔
نیز : سائل کو چاہیے کہ اچھے معنی والے الفاظ سے نام رکھے۔
اس سلسلے میں ہمارے جامعہ کی ویب سائٹ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ وہاں اسلامی ناموں کی ایک فہرست موجود ہے، جس میں آسانی سے تلاش کرکے اپنی پسند کا مناسب نام منتخب کیا جا سکتا ہے۔
تاريخ الطبري میں ہے:
" وللنصف من شوال من هذه السنة، ظهر في فرات البصرة رجل زعم أنه علي بن محمد بن أحمد بن علي بن عيسى بن زيد بن علي بن الحسين ابن علي بن أبي طالب، وجمع إليه الزنج الذين كانوا يكسحون السباخ، ثم عبر دجلة، فنزل الديناري...فاتبعه بها جماعة، منهم علي بن أبان المعروف بالمهلبي وأخواه محمد والخليل وغيرهم... وخرجوا إلى الشط، فدعا علي بن أبان، فتقدم إليه أن يمضي بالزنج، فيوقع بهم،... فأجابه الخبيث إلى ذلك على أن يكون علي بن أبان المتولي لها، ويكون محمد بن عبيد الله يخلفه عليها، فقبل محمد بن عبيد الله ذلك، فوجه علي بن أبان أخاه الخليل بن أبان... "
( سنه خمس وخمسين ومائتين، خروج أول علوي بالبصرة، ج: 9، ص: 410- 422- 527، ط: دارالمعارف مصر )
القاموس الوحیدمیں ہے :
أبان الشيءُ: ظاہر اور واضح ہونا۔ -- فلانٌ: فصیح اللسان ہونا۔ -- الشيءَ: جدا کرنا، واضح کرنا، نمایاں کرنا۔-- إبانة: فصاحت ، وضاحت۔
( مادہ: بین، ص: 190، ط: دار الاشاعت)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

