بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اجتماعی قربانی کی رقم کسی کو قرض دینا

سوال

جب اجتماعی قربانی کے لیے رقم کسی ایک شخص کے پاس جمع کی جاتی ہے تو کیا وہ شخص ان قربانی والے پیسوں سے کسی شخص کو قرض دے سکتا ہے؟

جواب

مذکورہ شخص کے پاس   اجتماعی قربانی کی رقم لوگوں کی امانت ہے،لہذااس رقم کو مالکان کی اجازت کے بغیر کسی کو قرض کے طور پر دینا شرعا جائز نہیں ہے۔

مجلۃ الاحکام میں ہے:

"المادة (1479) إذا قيدت الوكالة بقيد فليس للوكيل مخالفته ،....."

(کتاب الاوکالۃ،ص287،ط:نور محمد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144711101538
تاریخ06-05-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں