بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 ربیع الثانی 1448ھ 04 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مغرب کی نمازمیں چوتھی رکعت کے لیے کھڑے ہونے پر سجدۂ سہو کا حکم


سوال

امام مغرب کی نماز میں چوتھی رکعت کے لیے  کھڑا ہو گیا اور کھڑے ہوتے ہی واپس بیٹھ گیا، تو  کیا سجدہ سہو لازم ہو گا یا  نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر امام مغرب کی نماز میں تیسری رکعت کے بعد بھول کر چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہونے لگا، لیکن ابھی اس کے گھٹنے سیدھے نہیں ہوئے تھے اور وہ بیٹھنے کے قریب تھا، پھر فوراً واپس بیٹھ گیا، تو اس صورت میں سجدۂ سہو لازم نہیں ہوگا اور نماز درست ادا ہوجائے گی۔

اور اگر امام کے گھٹنے سیدھے ہوچکے تھے، یعنی وہ کھڑے ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا، تو ایسی صورت میں اسے واپس نہیں بیٹھنا چاہیے تھا، بلکہ کھڑے ہوکر نماز مکمل کرکے آخر میں سجدۂ سہو کرنا چاہیے تھا۔

حلبی کبیر میں ہے :

"(وإنما يكون إلي القعود أقرب إذا لم يرفع ركبتيه) كذا ذكره صاحب المحيط،وفي المنافع :قال بدرالدين يعني الكردري إذا انتصب النصف الأسفل يكون إلي القيام أقرب،وإن لم ينتصب النصف الأسفل يكون إلي القعود أقرب وهذا هوالذي اختاره في الكافي،وهو الأصح،فإنه إذا رفع ركبتيه ولم ينتصب النصف الأسفل يصير كالجالس لقضاء الحاجة ولا يعد قائما حقيقة ولا عرفا ولا شرعا،لأنه لو قرأ وركع وسجد في هذه الحالة من غير عذر لا يجوز لأنه ليس بقائم ."

(كتاب الصلاة، فصل فی سجود السہو،ص:458،ط: سہیل اکیڈمی)

فتاوی شامی میں ہے:

"سها عن القعود الأول من الفرض، ثم تذكره، عاد إليه) وتطوع، ولا سهو عليه في الأصح (مالم يستقم قائماً) في ظاهر المذهب، وهو الأصح (وإلا): أي وإن استقام قائماً (لا، وسجد للسهو) (الدر المختار) "قوله: في ظاهر المذهب........... الخ" مقابله في الهداية: إن كان إلى القعود أقرب، عاد ولا سهو عليه في الأصح، ولو إلى القيام أقرب فلا، وعليه السهو، وهو مروى عن أبي يوسف رحمه الله عليه، واختاره مشايخ بخارى وأصحاب المتون".

(كتاب الصلاة، باب سجود السهو، ج:2، ص: 83/84، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144711101001

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں