بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک مخصوص عمل شروع کرنے کے بعد اس میں ناغہ کرنا

سوال

میں نے جامعہ کی ویب سائٹ پر ایک وظیفہ دیکھا تھا اور اسے پڑھنا شروع کیا تھا،  نمازِ عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں گیارہ سو مرتبہ "یا لطیف" پڑھنا تھا،  لیکن ایک دن مجھ سے شدید تھکن کی وجہ سے یہ وظیفہ نہیں ہو سکا،  کیا ایسا ناغہ ہو جانا ٹھیک ہے؟  اور کیا اب میں اسے اسی طرح جاری رکھوں؟ 

جواب

صورت مسئولہ میں جب  سائل نے ایک مخصوص  عمل شروع کیا  پھر اس کے درمیان ناغہ آگیا، تو اس  سے کچھ فرق نہیں پڑا،  سائل کو  چاہیے کہ مذکورہ عمل کو جاری رکھے، لیکن  ہر عمل کا فائدہ اسی وقت حاصل ہوتا ہے جب اسے پابندی اور استقامت کے ساتھ کیا جائے۔

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144711100185
تاریخ20-04-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں