منہا یا منحا نام رکھنا
سوال
منہا یا منحا نام اردو میں کیسے لکھیں گے ؟
جواب
مذکورہ نام کا درست تلفظ یوں ہے:"مِنْحَه"(میم کے زیر، نون کے سکون اور حاء کے زبر کے ساتھ) جس کا معنی عطیہ ہے، لڑکی کا نام "منحہ" رکھ سکتے ہیں۔
"منہا" یا منحا" رکھنا درست نہیں۔
المعجم الوسیط میں ہے:
"المنحة: العطية".
( ۲ / ۸۸۸،ط: دار الدعوة)
تاج العروس میں ہے:
" ومَنَحَه : ( أَعْطَاهُ ، والاسمُ المِنْحَة ، بالكسر )، وهي العَطِيّة ، كذا في ( الأَساس )."
(ج:7/ص:155/ط:دارالھدایة)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

