بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 جُمادى الأولى 1448ھ 16 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حالت اعتکاف میں باہم میاں بیوی کا گفتگو کرنا

سوال

بیوی اگر اعتکاف میں ہو تو کیا شوہر اس سے بات چیت کر سکتا ہے یا نہیں ؟ہمارے یہاں لوگ کہتے ہیں کہ شوہر  اس کے قریب مت جائے اور نہ ہی اس سے بات کرے ،شرعاً اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

بیوی اگر اعتکاف میں ہو تو شوہر کے لیے اس سے بات چیت کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے ، تاہم جماع اور دواعی جماع(بوس وکنار) کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولا بأس أن يتحدث بما لا إثم فيه كذا في شرح الطحاوي."

(کتاب الصوم، باب الاعتکاف، ج:1، ص:212، ط:رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144709102328
تاریخ15-03-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں