بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اگر برتن کے چھینٹے کپڑے میں لگ جائیں تو اس کا حکم

سوال

برتن دھوتے اور کپڑے دھوتے وقت اگر پہنے ہوئے کپڑوں میں چھینٹے لگ جائیں یا سوکھ جائیں تو کیا اس کپڑے میں نماز پڑھ سکتے ہیں  ۔؟

جواب

عام طور پر برتن میں موجود چیز پاک ہوتی ہے، اس لیے اگر اس کے چھینٹے کپڑوں پر لگ جائیں تو کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے، ان کپڑوں میں نماز ہو جائے گی۔

مشکاۃ المصابیح میں ہے: 

"و عن أسماء بنت أبي بكر الصديق انها قالت: سألت امأرة رسول الله ﷺ  فقالت يا رسول اللہ ﷺ أرأيت إحدانا إذا أصاب ثوبها الدم من الحيضة كيف تصنع فقال رسول الله ﷺ   (إذا أصاب ثوب إحداكن الدم من الحيضة فلتقرصه ثم لتنضحه بماء ثم لتصلي فيه) ."

(كتب الطهارة، باب تطهير النجاسة، الفصل الأول ج: 1 ص: 153 ط:  المکتب الاسلامی)

فقط اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144709102253
تاریخ13-03-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں