بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صدقہ فطر میں چاول دینا

سوال

چاول کے حساب سے  فطرہ   دے سکتےہیں؟  اس کا حساب کیا ہوگا؟  (ہمارے  ملک میں قوت البلد چاول ہے)

جواب

چاول کے ذریعہ بھی صدقہ فطر ادا کیا جا سکتا ہے، جس کا طریقہ یہ ہے کہ  چاول کی اتنی مقدار  ادا کی جائے جس کی قیمت کم از کم پونے دو کلو گندم کے مساوی ہو۔

فتاوی عالمگیری میں ہے :

"وما سواه ‌من ‌الحبوب لا يجوز إلا بالقيمة وذكر في الفتاوى أن أداء القيمة أفضل من عين المنصوص عليه وعليه الفتوى كذا في الجوهرة النيرة."

(كتاب الزكاة، باب صدقة الفطر، ج: 1، ص: 192، ط: دارالفكر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144709102055
تاریخ11-03-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں