بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زکات کی رقم بینک کے ذریعے ٹرانسفر کرنا

سوال

زکوٰۃ کی نقد رقم اپنے پاس روک کر آن لائن پیمنٹ کردینے سے زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟

جواب

صورت مسئولہ میں  زکات کی رقم  (بینک وغیرہ کے ذریعے)   آن لائن پیمینٹ کردینے کے بعد جب مستحق کو مل جائے گی تو  زکات ادا ہوجائے گی۔ نیز مستحق کو جتنی رقم وصول ہوگی اتنی زکات ادا ہوگی، جو رقم چارجز وغیرہ کی مد میں اس میں سے کٹ جائے گی، اتنی زکات ادا نہیں ہوگی۔

الدرمع الرد میں ہے:

"ولا يخرج عن العهدة بالعزل بل بالأداء للفقراء .(قوله: ولا يخرج عن العهدة بالعزل) فلو ضاعت لا تسقط عنه الزكاة ولو مات كانت ميراثا عنه."

(كتاب الزكاة، 270/2، ط:سعيد)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144709101970
تاریخ10-03-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں