بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اعتكاف كے دوران عورت كو ماہواری آنےکے بعد اعتکاف کا حکم

سوال

اگر اعتکاف میں بیٹھے ہوں اور ماہواری آجائے کیا اعتکاف ٹوٹ جائے گا؟

جواب

جب کوئی عورت اعتکاف میں بیٹھ جاۓ،  اور اس کو ماہواری آجاۓ ،تو عورت کا اعتکاف ٹوٹ  کر فاسد ہوجاۓ گا ،پس پاک ہو جانے کے بعد عورت پر  ایک دن کے اعتکاف کی قضا لازم ہوگی ، اب اگر عورت رمضان میں قضا کرنا چاہتی ہے تو رمضان کا   روزہ کافی ہوگا ،  اور رمضان کے بعد   قضا کرنے کی صورت میں مغرب سے دوسرے دن تک اعتکاف  کے دوران دن کا روزہ رکھنا ضروری ہوگا ،پاک ہونے کے بعد  رمضان کے بقیہ ایام میں اگر عورت نفلی اعتکاف کرنا چاہے تو کر سکتی ہے ،تا ہم یہ سنت اعتکاف شمار نہ ہوگا ۔

بدائع الصنائع میں ہے :

 "ولو حاضت المرأة في حال الاعتكاف فسد اعتكافها؛ لأن الحيض ينافي أهلية الاعتكاف لمنافاتها الصوم ولهذا منعت من انعقاد الاعتكاف فتمنع من البقاء."

 (کتاب الاعتکاف ،فصل رکن الاعتکاف، ج:2، ص:116، ط:دارالکتب العلمیة)

فقط والله اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144709101289
تاریخ02-03-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں