بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 جُمادى الأولى 1448ھ 10 نومبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ماہانہ حساب سے زکوۃ ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟

سوال

میں ہرماہ اپنی دکان کی سیل کا ڈھائی فیصد بطور زکوۃ دیتا ہوں کیا اس طرح کرنے سے زکوۃ ادا ہوئے گی؟

جواب

وجوب زکوة کے لیے آدمی کا صاحب نصاب ہونا شرعا ضروری ہے پس اگر کسی کی  ملکیت میں  اتنا سامان تجارت ہو، جس کی کل مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے مساوی یا اس سے زائد ہو تو ایسا شخص صاحب نصاب شمار ہوتا ہے ، اور سال مکمل ہونے پر اموال تجارت و موجود نقدی کا حساب کر کے کل کا ڈھائی فیصد بطور زکوۃ ادا کرنا لازم ہوتا ہے،ہر ماہ کی آمدنی کا  ڈھائی فیصد ادا کرنا کل زکوۃ کی ادائیگی کے لیے کافی نہیں ہوگا۔ لہذا صورت مسئولہ میں سائل کے لیے ضروری ہوگا کہ زکوۃ کا سال مکمل ہونے پر اپنے کل مال تجارت اور موجود نقدی، سونا چاندی،کا مکمل حساب کر کے زکوۃ کی مقدار تعین کر ے اور جتنی زکوۃ ہر ماہ ادا کر چکا ہو،اسے منہا کر کے بقیہ زکوۃ ادا کرے۔

بدائع الصنائع میں ہے :

"وأما أموال التجارة فتقدير النصاب فيها بقيمتها من الدنانير والدراهم فلا شيء فيها ما لم تبلغ قيمتها مائتي درهم أو عشرين مثقالا من ذهب فتجب فيها الزكاة، وهذا قول عامة العلماء.وأما صفة هذا النصاب فهي أن يكون معدا للتجارة وهو أن يمسكها للتجارة وذلك بنية التجارة مقارنة لعمل التجارة لما ذكرنا فيما تقدم بخلاف الذهب والفضة فإنه لا يحتاج فيهما إلى نية التجارة؛ لأنها معدة للتجارة بأصل الخلقة فلا حاجة إلى إعداد العبد ويوجد الإعداد منه دلالة على ما مر."

(كتاب الزكوة ، فصل في اموال التجارة ،20/2،، دار الکتب العلمیة)

تحفة الفقهاء میں ہے:

"لأن سبب وجوب الزكاة هو المال النامي الفاضل عن الحاجة والنماء في مال التجارة بالاسترباح وذلك من حيث المالية إلا أن حقيقة النماء مما يتعذر اعتباره فأقيمت التجارة التي هي سبب النماء مع الحول الذي هو زمان النماء مقامه فمتى حال الحول على مال التجارة يكون ناميا فاضلا عن الحاجة."

‌‌(باب زكاة أموال التجارة، ج:1 ص:271  ط: دار الكتب)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144709100823
تاریخ10-11-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں