استعمال کی گاڑی پر زکات کا حکم
سوال
استعمال کی گاڑی پر زکات کا حکم کیا ہے؟
جواب
جو گاڑی استعمال کی نیت سے خریدی گئی ہو، اس پر زکات واجب نہیں ہوتی، البتہ مذکورہ گاڑی اگر سائل فروخت کرے گا، تو ان سے حاصل نقدی اگر محفوظ رہتی ہے، تو زکات کا سال مکمل ہونے پر زکات کا حساب کرتے ہوئے نقدی کو بھی اموا ل زکات میں شامل کرکے زکات ادا کرنا واجب ہوگا۔
فتاوى هنديہ میں ہے:
"(وأما شروط وجوبها فمنها) ... (ومنها فراغ المال) عن حاجته الأصلية فليس في دور السكنى وثياب البدن وأثاث المنازل ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة."
( كتاب الزكاة، الباب الأول في تفسيرها وصفتها وشرائطها، 1 / 172، ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

