بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پالتوبلی کے بیت الخلاء استعمال کرنے اور اس کے اثراتِ نجاست كا حكم

سوال

ہمارے گھر میں ایک عدد پالتو بلی ہے، جو کہ واش روم کی تربیت یافتہ ہے، بلی انڈین فلش کے اندر پاؤں رکھ کر پیشاب اور پاخانہ کرتی ہے۔ انڈین سیٹ میں بلی انسانوں کے بیٹھنے کے رخ پر بیٹھتی ہے، ایسی صورت میں پاکی ناپاکی کا کیا معیار ہوگا؟ کیوں کہ واش روم کے استعمال کے بعد بلی کارپٹ یا کمرے کے فرش پر بھی پاؤں رکھتی ہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں  واش روم استعمال کرنے کے بعد بلی کے پاؤں پر اگر کوئی ظاہری نجاست لگی ہوئی ہو یا وہ ناپاک پانی سے گزر کر پاؤں خشک ہونے سے پہلے کارپٹ پر پاؤں رکھے تو ایسی صورت میں کارپٹ یافرش ناپاک ہوجائیں گے ۔

اور اگر واش روم استعمال کرنے کے بعد بلی کے پاؤں پر کوئی نجاست نہ ہو تو ایسی صورت میں کارپٹ یافرش وغیرہ ناپاک نہیں سمجھے جائیں گے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"نام أو مشى على نجاسة، إن ظهر عينها تنجس وإلا لا."

(کتاب الطهارۃ،باب الأنجاس ، ج:1، ص:345، ط:سعید)

وفیه أیضا:

"مشى في حمام ونحوه لا ينجس ما لم يعلم أنه غسالة نجس."

(کتاب الطهارۃ، باب الأنجاس، ج:1، ص:350، ط:سعید)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144707102502
تاریخ19-01-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں