بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اولاد کے لیے وظیفہ

سوال

اگر انسان اپنی طرف سے کوشش کر رہا ہو مگر اولاد نہ ہو رہی ہو، اللہ سے مانگ بھی رہے ہوں، تو کیا کرنا چاہیے؟ کون سے اعمال کریں؟ اور کیا جیل استعمال کرنا صحیح ہوتا ہے؟

جواب

استغفار اور صدقے کی کثرت کریں، اور ہر فرض نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یہ دعا مانگیں :

{رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ}

اسی طرح بکثرت یہ دعا پڑھیں : ﴿ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعِ الدُّعَاءِ﴾[آل عمران : 38]

(از اعمال قرآنی ، ص 19، طب، دار الاشاعت )

نیز جیل استعمال کرنے سے کیا مراد ہے؟  کس قسم کی جیل مراد ہے؟ اور کہاں استعمال کرنی ہوگی؟مکمل وضاحت کے ساتھ دوبارہ سوال ارسال فرمائیں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144707102420
تاریخ18-01-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں