حفظِ قرآنِ کریم سے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بتائے عمل سے متعلق روایت کی تخریج وتحقیق
سوال
امام ترمذی رحمہ اللہ نے اپنی’’جامع‘‘ میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے قرآنِ کریم کے حفظ سے متعلق ایک حدیث روایت کی ہے، میں نے یہ روایت اپنے شیخ سے سنی، اُنہوں نے اس کے عمل کی ترغیب دی اور حدیث پر کلام کے حوالے سے بھی کچھ ارشاد فرمایا، مگر دل مطمئن نہیں ہوا تو بندہ نے ’’جامع ترمذی‘‘ اور ’’مستدرک حاکم‘‘ کی طرف رجوع کیااور کئی شروحات پر نظر دو ڑائی تو درج ذیل باتیں سامنے آئیں:
اہم مصادر:
رواه الترمذي (3507)، كتاب الدعوات، أحاديث شتّى من أبواب الدعوات، باب في دعاء الحفظ، وقال أبو عيسى: هذا حديث حسن غريب، لا نعرفه إلّا من حديث وليد بن مسلم. الحاكم في "المستدرك" (1205) (2/138)، باب صلاة حفظ القرآن، ط: دار الرسالة العالمية. الطبراني في "الكبير" (12036) وفي "الدعاء" (1333). "الضعفاء" للعقيلي (1581). البيهقي (527) الدعوات وفي "الأسماء والصفات" (2/37) . "الترغيب والترهيب" (2139)، ط: دار ابن كثير. "فضائل القرآن" لابن كثير (290). "الموضوعات" (1025). ابن السني (578). تفسير الطبري (13/25). اس کے علاوہ اور بھی کئی کتب میں یہ حدیث منقول ہے۔
اس پر علماء کےدرج ذیل اقوال نظر آئے ہیں:
۱۔امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "حسن غريب"۔(مگر یہ ایک نسخہ کے الفاظ ہیں، اور علماء نے جن الفاظ کو راجح قرار دیا ہے وہ صرف"غريب"کے ہیں، دیکھیے: "تحفة الأشراف" (5927) (5/91)۔"العرف الذكي"(19/473)، مولانا عبد اللہ معروفی صاحب حفظہ اللہ، استاذِتخصص، دار العلوم دیوبند۔حافظ ابنِ عساکر۔ شیخ البانی، رحمہم اللہ وغیرہم)
۲۔امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:"صحيح علی شرط الشيخين"(1205) (2/138) (مگر امام حاکم رحمہ اللہ حکم لگانے میں متساہل ہیں، اپنے مرتبہ کے باوجود، جیساکہ حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ فرماتے ہیں۔ (مقدمہ ’’درسِ ترمذی‘‘ )
۳۔حافظ ذہبی رحمہ اللہ : حافظ ذہبی رحمہ اللہ نےامام حاکم رحمہ اللہ پر نقد کرتے ہوئے کہا:’’قریب ہے کہ یہ موضوع (من گھڑت) ہو‘‘،(تلخيص المستدرك: 1/216)۔اور"ميزان"میں "حديث منكر جدّاً" کہا (2/213)۔اور"سير أعلام النبلاء" میں ’’موضوع (من گھڑت)‘‘ کہا (9/218)۔ اور بھی کئی مقامات پر اس حدیث پر نقد کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔
۴۔حافظ ابنِ کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "فإنّه من البيّن غرابته، بل نكارته، والله أعلم". (فضائل القرآن: 290)
۵۔حافظ ابنِ رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "ومنه قول أبي أحمد الحاكم في حديث عليّ الطّويل في الدّعاء لحفظ القرآن: إنّه يشبه أحاديث القصّاص كذلك، (1/162)، النوع الخامس: ما كانت علّته أنّه لايشبه كلام النّبيّ - صلّى الله عليه وسلّم-". (مكتبة المنار)
۶۔حافظ ابنِ جوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "لا يصحّ". (الموضوعات (2/131) (1025)
۷۔حافظ عقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "ليس له أصل". (النكت لابن حجر: 5/91). اور ایک جگہ"غير محفوظ"کہا۔
۸۔حافظ سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "فالحديث يقصر عن الحسن، فضىلاً عن الصحّة، وفي ألفاظه نكارة". (الفوائد المجموعة، ص: 41)
۹۔شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:"موضوع ومنكر". (السلسلة الضعيفة والموضوعة: 3374)
۱۰۔حافظ ابنِ حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:"في الأسانيد بعض المتكلّم فيهم". (تهذيب التهذيب: 4/181)
۱۱۔علامہ شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "فإنّه منكر غير مطابق للكلام النّبويّ". (تحفة الذاكرين بعدة الحصن الحصين، ص: 179)
۱۲۔شیخ مقبل الوادعی فرماتے ہیں:’’ظاہراً حسن ہے، مگر مجھے امام ترمذی اور امام حاکم رحمہما اللہ سے پہلے اس حدیث کو ’’حسن‘‘، ’’صحیح‘‘ کہنے والے محدثین کا علم نہیں، یعنی نہیں جانتا۔اورائمہ نقّاد نے اسے "منكر" کہا ہے۔(أحاديث المعلّة، ص: 200) (198)
۱۳۔علامہ منذری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "قال المملي: طرق أسانيد هذا الحديث جيّدة، ومتنه غريب جدّاً، والله أعلم". (الترغيب والترهيب: 2139)
۱۴۔حافظ سخاوی رحمہ اللہ: حافظ سخاوی رحمہ اللہ نے علامہ منذری رحمہ اللہ کا قول نقل کیا ہے، اور پھر عنعنہ کی بحث کی ہے۔(القول البديع: 345)
۱۵۔علامہ مناوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "ضعيف". (فيض القدير: 3/114)
۱۶۔شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "فيه نكارة في متنه".(شرح النزهة: 204)
یہ وہ علمائے محدثین تھے ، جنہوں نے "ضعيف"، "موضوع"، "لا أصل له"،اور’’ متن میں غرابت‘‘ کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔اب کچھ علماء کی تحسین بھی نظر سے گزری:
۱۷۔امام العصر مولانا محمد انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:"إنّ سند الحديث صحيح غاية الصحّة". (العرف الشذي (3587) (2/290)، ط: مكتبة البشرى.
۱۸۔حافظ ابنِ حجر رحمہ اللہ نے ایک مقام پر ’’حسن‘‘ کہا ہے۔
۱۹۔حافظ ضیاء مقدسی رحمہ اللہ کی "الأحاديث المختارة" (12/148) مزید کئی محدثین کے اقوال، قلتِ وقت اور طول کی وجہ سے چھوڑ دیے ہیں۔
اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا اس حدیث پر عمل کرنا درست ہے؟ اور کسی کو اس کی طرف دعوت دی جاسکتی ہے یانہیں؟ جب کہ بیشتر محدثین اس بات کے قائل ہیں کہ یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام نہیں ہوسکتا۔اور علما ء کے درمیان ’’ضعیف حدیث‘‘ کے بارے میں تو اختلاف ہے، مگر یہ حدیث تو ’’موضوع(من گھڑت)‘‘ ہے ، اس پر عمل کیوں کر ممکن ہوسکتا ہے؟ اور محدثین کا قاعدہ ہے کہ ’’زیادہ ضعیف‘‘ اور ’’موضوع(من گھڑت) حدیث‘‘ کو بغیر وضاحت کے بیان کرنا جائز نہیں، جیساکہ حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے ، اور جب کہ یہ ایک ’’موضوع(من گھڑت) حدیث‘‘ ہے ،اگر اس پر عمل کیا جائے یا بیان کیا جائے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کی جائے تو "من كذب عليّ متعمِّداً فليتبوأ مقعده من النّار" (متفق عليه) (خ: 6197) (2134) کی وعید میں شمار نہیں ہوگا تو کیوں؟
آخر میں یہ کہہ کر بات ختم کرتا ہوں کہ جو بھی جواب ہو وہ حوالہ جات کے ساتھ دیجیے گا؛ تاکہ اطمینانِ قلب حاصل ہو۔
نوٹ: اگر کسی حوالے میں غلطی ہوئی ہو تو معاف کیجیے گا۔اور جتنے بھی علمائے محدثین کا نام جتنی بار بھی آیا ہے سب پر اللہ تعالی رحم فرمائے،رحمهم الله جميعاً،اس کا مقصد صرف حق تک پہنچنا ہے،اور کچھ نہیں ۔
جواب
سوال میں جس روایت سے متعلق تفصیل ذکر کرکے اُس کی اسنادی حیثیت سے متعلق دریافت کیاگیا ہے، مذکورہ روایت متونِ حدیث میں سے "سنن الترمذي"،"المستدرك على الصحيحين"، "المعجم الكبير للطبراني"، "الأسماء والصفات للبيهقي"،اور کتبِ اَذکار واَدعیہ میں سے "كتاب الدعاء للطبراني"، "عمل اليوم والليلة لابن السني"، "الدعوات الكبير للبيهقي"، "سلاح المؤمن في الدعاء"، "تحفة الذاكرين بعدة الحصين الحصين للشوكاني"ودیگر کتبِ حدیث وغیرہ میں مذکور ہے۔"سنن الترمذي"میں اس روایت کے الفاظ بمع ترجمہ درج ذیل ہیں:
"حدّثنا أحمد بن الحسن، قال: حدّثنا سليمان بن عبد الرحمن الدّمشقيّ، قال: حدّثنا الوليد بن مسلم، قال: حدّثنا ابن جُريج عن عطاء بن أبي رباح وعكرمة -مولى ابن عبّاس- عن ابن عباس-رضي الله عنهما- أنّه قال: بينما نحن عند رسول الله -صلّى الله عليه وسلّم-، إذ جاءه عليّ بن أبي طالب، فقال: بأبي أنت وأمّي، تَفَلّتَ هذا القرآن من صدري، فما أجدني أقدِر عليه، فقال رسول الله -صلّى الله عليه وسلّم-: يا أبا الحسن، أفلا أُعلَّمك كلماتٍ ينفعك الله بهنّ وينفع بهنّ من علّمتَه ويُثبتُ ما تعلّمت في صدرك؟ قال: أجل يا رسول الله فعلِّمني. قال: إذا كان ليلة الجمعة، فإن استطعت أن تقوم في ثُلُث اللّيل الآخر؛ فإنّها ساعة مشهودة، والدّعاء فيها مستجاب، وقد قال أخي يعقوب لبنيه: {سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّي} [يوسف: 98]، يقول: حتّى تأتي ليلة الجمعة. فإن لم تستطع فقُم في وسطها، فإن لم تستطع فقُم في أوّلها، فصلِّ أربع ركعات: تقرأ في الرّكعة الأولى بفاتحة الكتاب وسورة يس، وفي الرّكعة الثّانية بفاتحة الكتاب وحم الدُّخان، وفي الرّكعة الثالثة بفاتحة الكتاب والم تنزيل السّجدة، وفي الرّكعة الرّابعة بفاتحة الكتاب وتبارك المُفصَّل، فإذا فرغتَ من التّشهّد فاحمد الله وأحسن الثّناء على الله وصلِّ عليَّ وأحسِنْ، وعلى سائر النبيين، واستغفر للمؤمنين والمؤمنات، ولإخوانك الذين سبقوك بالإيمان، ثُمّ قُل في آخر ذلك: "اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي بِتَرْكِ المَعَاصِي أَبَدًا مَا أَبْقَيْتَنِي، وَارْحَمْنِي أَنْ أَتَكَلَّفَ مَا لَا يَعْنِينِي، وَارْزُقْنِي حُسْنَ النَّظَرِ فِيمَا يُرْضِيكَ عَنِّي، اللَّهُمَّ بَدِيعَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ ذَا الجَلَالِ وَالإِكْرَامِ وَالعِزَّةِ الَّتِي لَا تُرَامُ، أَسْأَلُكَ يَا أَللَّهُ يَا رَحْمَنُ بِجَلَالِكَ وَنُورِ وَجْهِكَ أَنْ تُلْزِمَ قَلْبِي حِفْظَ كِتَابِكَ كَمَا عَلَّمْتَنِي، وَارْزُقْنِي أَنْ أَتْلُوَهُ عَلَى النَّحْوِ الَّذِي يُرْضِيكَ عَنِّيَ، اللَّهُمَّ بَدِيعَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ ذَا الجَلَالِ وَالإِكْرَامِ وَالعِزَّةِ الَّتِي لَا تُرَامُ، أَسْأَلُكَ يَا أَللَّهُ يَا رَحْمَنُ بِجَلَالِكَ وَنُورِ وَجْهِكَ أَنْ تُنَوِّرَ بِكِتَابِكَ بَصَرِي، وَأَنْ تُطْلِقَ بِهِ لِسَانِي، وَأَنْ تُفَرِّجَ بِهِ عَنْ قَلْبِي، وَأَنْ تَشْرَحَ بِهِ صَدْرِي، وَأَنْ تَغْسِلَ بِهِ بَدَنِي، فَإِنَّهُ لَا يُعِينُنِي عَلَى الحَقِّ غَيْرُكَ وَلَا يُؤْتِيهِ إِلَّا أَنْتَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ العَلِيِّ العَظِيمِ". يا أبا الحسن! فافعل ذلك ثلاثَ جُمَع أو خمساً أو سبعاً تجب بإذن الله، والّذي بعثني بالحقّ ما أخطأ مؤمناً قطُّ. قال عبد الله بن عبّاس -رضي الله عنهما-: فواللهِ! ما لبث عليَّ إلّا خمساً أو سبعاً حتّى جاء رسول الله -صلّى الله عليه وسلّم- في مثل ذلك المجلس، فقال: يا رسول الله، إنّي كنتُ فيما خلا لا آخذ إلّا أربع آيات أو نحوهنّ، فإذا قرأتُهنّ على نفسي تفلّتن، وأنا أتعلّم اليوم أربعين آيةً أو نحوها، وإذا قرأتُها على نفسي فكأنّما كتاب الله بين عيني، ولقد كنتُ أسمع الحديث فإذا رددته تفلَّت، وأنا اليوم أسمع الأحاديث فإذا تحدّثتُ بها لم أخرِم منها حرفاً، فقال له رسول الله -صلّى الله عليه وسلّم- عند ذلك: مؤمن وربِّ الكعبة يا أبا الحسن. قال أبوعيسى: هذا حديث غريب لا نعرفه إلّا من حديث الوليد بن مسلم".
(سنن الترمذي، أبواب الدعوات، باب في دعاء الحفظ، 5/563، رقم: 3570، ط: شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي - مصر)
ترجمہ:’’(حضرت)ابنِ عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس اثناء میں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اچانک آپ کے پاس (حضرت) علی بن ابی طالب(رضی اللہ عنہ) آئے، اور عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! یہ قرآنِ کریم ایک دم میرے سینے سےنکل جاتا تھا، پس میں خود کو اس پر قادر نہیں پاتا(یعنی یاد ہوکر ذہن سے نکل جاتاہے)، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اے ابو الحسن! کیا میں تمہیں چند ایسے کلمات نہ سکھلاؤں جن سے اللہ تعالی تمہیں نفع پہنچائیں، اور اُن لوگوں کو (بھی) نفع پہنچائیں جنہیں تم وہ کلمات سکھلاؤ، اور جو کچھ تم نے سیکھا ہے اُسے وہ کلمات تمہارے سینے میں جمادیں، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا:جی ہاں! اے اللہ کے رسول! مجھے وہ کلمات سکھلائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب جمعہ کی رات آئے ،اگر تمہارے بس میں ہو کہ تم رات کی آخری تہائی میں اٹھو(تو بہت اچھا ہے)؛ کیوں کہ وہ ایسی گھڑی ہے جس میں فرشتہ حاضر ہوتے ہیں، اور اُس گھڑی میں دعاء قبول ہوتی ہے،اور میرے بھائی (حضرت) یعقوب(علیہ الصلاۃ والسلام) نے اپنے بیٹوں سے کہا تھا:{سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّي} [يوسف: 98](ترجمہ:عنقریب میں تمہارے لیے اپنے پروردگار سے گناہ کی معافی طلب کروں گا) (اس سے مراد یہ ہے کہ) حضرت یعقوب علیہ الصلاۃ والسلام کہہ رہے ہیں:یہاں تک کہ جمعہ کی رات آئے (تو میں اُس میں تمہارے لیے اپنے پروردگار سے گناہ کی معافی طلب کروں گا)۔پس اگر یہ تمہارے بس میں نہ ہو تو آدھی رات میں اٹھو، اور اگر یہ بھی تمہارے بس میں نہ ہو تو شروع میں کھڑے ہوجاؤ، اور چار رکعتیں پڑھو: پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورہ یس پڑھو، اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورہ دُخان پڑھو، اور تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورہ الم سجدہ پڑھو، اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورہ ملک پڑھو، پھر جب تم تشہد(اور درود شریف) پڑھ کر فارغ ہوجاؤ تو اللہ تعالی کی حمد بیان کرو، اور اللہ تعالی کی بہترین ثناء بیان کرو، اور مجھ پر درود بھیجو، اور بہترین درود بھیجو، اور تمام نبیوں پر (درود بھیجو)، اور تمام مومن مردوں اورتمام عورتوں کے لیے اور اپنے اُن تمام مومن بھائیوں کے لیے استغفار کرو جو تم سے پہلے ایمان کے ساتھ گزرچکے ہیں۔پھر آخر میں یہ دعاء کرو: "اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي بِتَرْكِ المَعَاصِي أَبَدًا مَا أَبْقَيْتَنِي، وَارْحَمْنِي أَنْ أَتَكَلَّفَ مَا لَا يَعْنِينِي، وَارْزُقْنِي حُسْنَ النَّظَرِ فِيمَا يُرْضِيكَ عَنِّي، اللَّهُمَّ بَدِيعَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ ذَا الجَلَالِ وَالإِكْرَامِ وَالعِزَّةِ الَّتِي لَا تُرَامُ، أَسْأَلُكَ يَا أَللَّهُ يَا رَحْمَنُ بِجَلَالِكَ وَنُورِ وَجْهِكَ أَنْ تُلْزِمَ قَلْبِي حِفْظَ كِتَابِكَ كَمَا عَلَّمْتَنِي، وَارْزُقْنِي أَنْ أَتْلُوَهُ عَلَى النَّحْوِ الَّذِي يُرْضِيكَ عَنِّيَ، اللَّهُمَّ بَدِيعَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ ذَا الجَلَالِ وَالإِكْرَامِ وَالعِزَّةِ الَّتِي لَا تُرَامُ، أَسْأَلُكَ يَا أَللَّهُ يَا رَحْمَنُ بِجَلَالِكَ وَنُورِ وَجْهِكَ أَنْ تُنَوِّرَ بِكِتَابِكَ بَصَرِي، وَأَنْ تُطْلِقَ بِهِ لِسَانِي، وَأَنْ تُفَرِّجَ بِهِ عَنْ قَلْبِي، وَأَنْ تَشْرَحَ بِهِ صَدْرِي، وَأَنْ تَغْسِلَ بِهِ بَدَنِي، فَإِنَّهُ لَا يُعِينُنِي عَلَى الحَقِّ غَيْرُكَ وَلَا يُؤْتِيهِ إِلَّا أَنْتَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ العَلِيِّ العَظِيمِ".(ترجمہ:اے اللہ! جب تک آپ مجھے باقی رکھیں اُس وقت تک ہمیشہ گناہوں کو چھوڑنے کے ذریعے مجھ پرمہربانی فرمائیے، اور مجھے اس سے بچائیے کہ میں بتکلف وہ کام کروں جو میرے لیے لایعنی ہیں، اور مجھے اُن کاموں میں اچھی طرح غور کرنا نصیب فرمائیے جو آپ کو مجھ سے خوش کردیں،اے اللہ! اے آسمانوں اور زمین کو انوکھے طریقہ پر پیدکرنے والے! اے عظمت وجلال اور احسان واکرام والے! اور ایسے غلبہ والے جس کا قصد نہیں کیا جا سکتا!(یعنی ایسا غلبہ کسی کو حاصل نہیں ہوسکتا)، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں :اے اللہ! اے نہایت مہربان ہستی! آپ کے جلال اور آپ کی ذات کے نور کے طفیل کہ آپ میرے دل کو اپنی کتاب کے ساتھ لازم کردیجیے ، جس طرح آپ نے مجھے(ناظرہ) سکھایاہے، اور مجھے اس قرآنِ کریم کی اس طرح تلاوت کرنا نصیب فرمادیجیے جو آپ کو مجھ سے خوش کردے۔ اے اللہ! اے آسمانوں اور زمین کو انوکھے طریقے پر پیدا کرنے والے! اے عظمت وجلال اور احسان واکرام والے! اور ایسے غلبہ والے جس کا قصد نہیں کیا جاسکتا! میں آپ سے درخواست کرتا ہوں:اے اللہ! اے نہایت مہربان ہستی! آپ کے جلال اور آپ کی ذات کے نور کے طفیل کہ آپ اپنی کتاب کے ذریعے میری نگاہ کو منور کردیجیے، اور آپ کو اسے میری زبان پر چلادیجیے، اور آپ اس کے ذریعے میرے دل کو کھول دیجیے، اور آپ اس کے ذریعے میرے سینے کو کھول دیجیے، اور آپ اس کے ذریعے میرے بدن کو دھو دیجیے، بیشک حق بات میں آپ کے سوا میری کوئی مدد نہیں کرتا، اور وہ بات بھی آپ ہی دیتے ہیں، برتر اور بڑے اللہ کی مدد کے بغیر کوئی قوت وطاقت نہیں ہے)۔اے ابوالحسن! تم یہ کام تین، یا پانچ جمعے کرو ، اللہ کے حکم سے تمہاری دعاء قبول کی جائےگی،اُس ذات کی قسم جس نے مجھے (دینِ) حق کے ساتھ بھیجا ہے! کسی مومن کی یہ دعاء کبھی بھی نہیں چوکتی۔(حضرت) عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:اللہ کی قسم! (حضرت) علی (رضی اللہ عنہ) کو پانچ ،یا سات جمعے ہی ہوئے تھے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اُسی مجلس میں آئے،اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! پہلے میں چار آیتیں یا اُس کی مانند لیا کرتا تھا(یعنی پہلے مجھے روزانہ چار، پانچ آیتیں یاد ہوتی تھیں)،پھر جب میں اُنہیں اپنے دل میں پڑھتا تھا تو وہ ایک دم میرے سینے سے نکل جاتی تھیں،اور آج میں چالیس آیتیں یا اُس کی مانند سیکھ لیتا ہوں، پھر جب میں اُنہیں اپنے دل میں پڑھتا ہوں تو (ایسا محسوس ہوتا ہے)گویا قرآنِ کریم میری نگاہوں کے سامنے ہیں،اور میں آپ کی حدیثیں سنتا تھا، پھر جب میں اُنہیں دہراتا تھا تو وہ ایک دم میرے سینے سے نکل جاتی تھیں،اور آج میں حدیثیں سنتا ہوں اور جب اُنہیں بیان کرتا ہوں تو اُن میں سے ایک حرف بھی کم نہیں کرتا، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: ربِ کعبہ کی قسم ! اے ابوالحسن ! تم ایمان دار ہو‘‘۔
مذکورہ روایت کی اسنادی حیثیت کے بارے میں حضرات محدثینِ کرام رحمہم اللہ نے کافی کلام کیا ہے،چناں چہ بعض حضرات نے اس روایت کو ’’صحیح‘‘ اور بعض حضرات نے’’حسن‘‘ قرار دیا ہے، جب کہ بعض حضرات نے اسے ’’ضعیف‘‘اور بعض حضرات (جیسے حافظ ابنِ جوزی رحمہ اللہ ) نے ’’من گھڑت ‘‘ قرار دیا ہے،تاہم اسے’’من گھڑت ‘‘ قرار دینے پر اُن کا تعقب کیاگیا ہے،چنانچہ علامہ علی متقی ہندی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:حافظ ابنِ جوزی رحمہ اللہ اس روایت کو ’’موضوعات‘‘ میں لائے ہیں ، اُنہوں نے اسے ’’موضوعات‘‘ میں لاکر صحیح نہیں کیا(یعنی یہ روایت ’’من گھڑت‘‘ نہیں ہے) ۔اور علامہ مناوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:حافظ ابنِ جوزی رحمہ اللہ اس روایت کو ’’موضوعات‘‘ میں لائے ہیں ، اُنہوں نے اسے ’’موضوعات‘‘ میں لاکر صحیح نہیں کیا، اس لیے کہ یہ روایت زیادہ سے زیادہ ضعیف ہے۔
علامہ علی متقی ہندی اور علامہ مناوی رحمہما اللہ کی مذکورہ تصریح کی روشنی میں اس روایت کے بارے میں معتدل راہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ جس طرح اس روایت کو ’’صحیح‘‘ یا’’حسن‘‘ قرار دینا درست نہیں، اسی طرح اسے ’’ ناقابلِ بیان‘‘ ،یا’’من گھڑت‘‘ قرار دینا بھی مناسب نہیں، یہ ضعیف روایت ہے، جسے بعض اہلِ علم نے قابلِ عمل جانا ہے،لہذا اس کو بیان کرنا اور اس کی ترغیب دینا جائز ہے،اور باوجود مذکورہ ضعف کے اسے اپنی اپنی کتابوں میں نقل فرمایا ہے، چنانچہ امام طبرانی رحمہ اللہ نے "كتاب الدعاء"میں، علامہ ابن السنی رحمہ اللہ نے "عمل اليوم والليلة "میں، امام بیہقی رحمہ اللہ نے "الدعوات الكبير" میں،علامہ ابن الامام رحمہ اللہ نے "سلاح المؤمن في الدعاء" میں،اور ہمارے بزرگوں میں سے حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ نےاپنے رسالہ’’فضائلِ قرآن‘‘ میں، اور حضرت مولانا محمد یوسف کاندھلوی رحمہ اللہ نے "حياة الصحابة"میں مذکورہ روایت کو ذکر کیا ہے۔لہذا مذکورہ روایت میں مذکور عمل کرنا درست ہے۔
"الأحاديث المختارة للمقدسي"میں ہے:
"أخرجه التّرمذيّ عن أحمد بن الحسن الترمذيّ عن سليمان بن عبد الرحمن الدِّمشقيّ بإسناده عن عطاء وعكرمة، وهو أطول من هذا، وقال: حديث غريب، لا نعرفه إلّا من حديث الوليد. قلتُ: رواه أبو القاسم سليمان بن أحمد الطّبرانيّ عن الحسين بن إسحاق التُّستريّ عن هشام بن عمّار عن محمّد بن إبراهيم القُرشيّ عن أبي صالح وعِكرِمة عن ابن عبّاس-رضي الله عنهما-،بنحوه، وفيه زيادة على هذا: بمجيء عليّ -عليه السّلام- وحفظه، كما ذكر التّرمذيّ أو نحوه. وقد ذكر شيخنا أبو الفرج ابن الجوزيّ أنّ هذا الحديث لا يصحّ؛ لتفرّد الوليد بن مسلم به، وقال: قال علماء النّقل: كان يروي عن الأوزاعي أحاديث، هي عند الأوزاعي عن شيوخ ضعفاء، عن شيوخ قد أدركهم الأوزاعي، مثل: نافع والزّهريّ، فيسقط أسماء الضعفاء ويجعلها عن الأوزاعي عنهم.قلتُ: وهذا القول لم يذكر شيخنا من قاله، وقد اتّفق البخاريّ ومسلم على إخراج حديثه في صحيحيهما، وقد مدحه مروان بن محمّد الطّاطرِيّ، وعبد الأعلى بن مُسْهِر، وهما من أهل بلده، ولم أرَ في "كتاب ابن أبي حاتم" له ذكر شيء من الجرح، وقال: سألتُ أبي عنه فقال: صالح الحديث. وقد رواه الطّبرانيّ من غير حديثه".
(الأحاديث المختارة، ج: 12، ص: 151-153، ط: دار خضر للطباعة والنشر والتوزيع- بيروت)
"بهجة المحافل وبغية الأماثل للعامري الحرضي"میں ہے:
"صلاة حفظ القرآن (في"جامع التّرمذيّ" عن ابن عبّاس -رضي الله عنهما-) بسند حسن غريب ... قال التّرمذيّ: هذا حديث غريب، لا نعرفه إلّا من حديث الوليد بن مسلم. قلتُ: وخرّجه الحاكم أبو عبد الله في كتابه "المستدرك على الصحيحين"، وادّعى أنّه على شرطهما، وشهد على صحّته ما صحّ منه بالتجربة، والله أعلم".
(بهجة المحافل، ج: 2، ص: 362و363، ط: دار صادر - بيروت)
"القول البديع في الصلاة على الحبيب الشفيع للسخاوي"میں ہے:
"قال المنذريّ: طُرُق أسانيد هذا الحديث جيّدة، ومتنه غريب جداً، انتهى ... قلتُ: والحقّ أنّه ليست له علّة إلّا أنّه عن ابن جريج عن عطاء بالعنعنة، أفاده شيخنا. وأخبرني غير واحد أنّهم جربوا الدّعاء به فوجدوه حقّاً، والعلم عند الله -تعالى-".
(القول البديع، الباب الخامس، الصلاة عليه في الدعاء، ص: 243، ط: دار الريان للتراث)
"كنز العمال في سنن الأقوال والأفعال لعلي المتقي الهندي"میں ہے:
"ت طب ك عن ابن عبّاس-رضي الله عنهما-. وأورده ابن الجوزي في "الموضوعات"، فلم يُصب".
(كنز العمال، حرف الهمزة، الكتاب الثاني، الباب السابع، الفصل الخامس، الفرع الثالث في صلاة حفظ القرآن، 2/59، رقم: 3111، ط: مؤسسة الرسالة)
وفيه أيضاً:
"وأورده ابن الجوزيّ في "الموضوعات" فتُعقِّب".
(كنز العمال، حرف الهمزة، الكتاب الثاني، الباب السابع، الفصل الخامس، الفرع الثالث في صلاة حفظ القرآن، 2/60، رقم: 3112، ط: مؤسسة الرسالة)
"فيض القدير شرح الجامع الصغير للمناوي"میں ہے:
"(ت، طب عن ابن عبّاس -رضي الله عنهما-، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات فلم يُصب) في إيراده؛ لأنّه غايته أنّه ضعيف".
(فيض القدير، حرف الهمزة، 3/113، رقم: 2883، ط: المكتبة التجارية - مصر)
"العرف الشذي شرح سنن الترمذي"میں ہے:
"هذا الحديث وما فيه يفيد الحفظ، وقال الذّهبيّ: إنّه منكر، وقال: ولقد حيّرتني جودة إسناد الحديث، وأقول: إنّ سند الحديث صحيح غاية الصّحة".
(العرف الشذي، كتاب الدعوات، باب في دعاء الحفظ، 4/423، رقم: 3570، ط: دار إحياء التراث العربي- بيروت)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

