لڑکی کا نام آئبہ رکھنا کیسا ہے؟
سوال
لڑکی کا نام آئبہ رکھنا کیسا ہے؟
جواب
آئبہ اوب سے ہے اور اس کا معنی ہے: رجوع کرنا اور توبہ کرنا، لہذا آئبہ کا معنی ہو گا: توبہ کرنے والی، اچھا نام ہے، رکھ سکتے ہیں ۔
لسان العرب میں ہے:
"أوب: الأوْب: الرجوع. آب إلى الشيء: رجع، يؤو ب أوبا وإيابا وأوْبة ... وفي حديث النبي، صلى اللَّه عليه وسلم: أنه كان إِذا أقبل من سفر قال: آيبون تائبون، لربنا حامدونَ ... وفي التنزيل الْعزيز: إِنَّ إِلَيْنا إِيابَهُمْ وإيَّابَهُمْ أي رجوعهم ... والأوبة: الرجوع، كالتوبة. والأواب: التائب."
(فصل الھمزۃ ، جلد : 1 ، صفحہ : 219 ، طبع : دار صادر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

