کیا میاں بیوی کا طلاق کے بعد آپس میں بھائی بہن کا رشتہ بن سکتا ہے؟
سوال
کیا میاں بیوی کا طلاق کے بعد آپس میں بھائی بہن کا رشتہ بن سکتا ہے؟
جواب
طلاق کے بعد میاں بیوی ایک دوسرے کے لیے اجنبی بن جاتے ہیں،ایک دوسرے کے بھائی بہن ہرگز نہیں بن سکتے، لہذا ان کے درمیان آپس میں اجنبیوں والے احکام لاگو ہوں گے، پردہ کرنا ضروری ہوگا اور ایک دوسرے سے الگ رہنا لازم ہوگا۔
قرآن کریم میں ہے:
﴿ وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَاءَكُمْ أَبْنَاءَكُمْ ذَلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِأَفْوَاهِكُمْ وَاللَّهُ يَقُولُ الْحَقَّ وَهُوَ يَهْدِي السَّبِيلَ.[الأحزاب: 4]
ترجمہ: "اور تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا (سچ مچ کا) بیٹا نہیں بنادیا، یہ صرف تمہارے منہ سے کہنے کی بات ہے اور اللہ حق بات فرماتا ہے اور وہی سیدھا راستہ بتلاتا ہے۔ (بیان القران)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

