کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے چاول کھانا ثابت ہے؟
سوال
1.کیاحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے چاول تناول فرمائے ہیں؟
2.قیلولہ میں آپ علیہ السلام کی کیا کیفیت ہوا کرتی تھی؟ کروٹ لیتے تھے تو کسی طرف یا چت لیٹے تھے ؟
جواب
1.احادیث مبارکہ میں حضور ﷺ کے متعلق ہماری تلاش کے مطابق ایسی کوئی روایت نہیں ہے جس میں یہ ہو کہ حضورﷺ نے چاول تناول فرمائے ہیں، تاہم اس کےکھانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
2.حضور ﷺ کی عام عادتِ مبارکہ یہی تھی کہ حضورﷺ جب بستر پر تشریف لاتے تو دائیں کروٹ پر آرام فرماتے اور اپنا دست مبارک اپنے رخسار کے نیچے رکھتے،البتہ اس کی صراحت نہیں ملی ہے کہ حضورﷺ قیلولہ میں کس طرح آرام فرماتے تھے، جو عام عادت تھی قیلولہ میں بھی وہی عادت ہوگی ۔
صحیح بخاری میں ہے
"عن البراء بن عازب، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أوى إلى فراشه نام على شقه الأيمن."
(كتاب الدعوات، باب النوم على الشق الأيمن، ج: 5، ص: 2324، ط: دار ابن كثير)
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

