بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مرکے میں تمہارے قریب نہیں آؤں گا بیوی کو کہنے کا حکم

سوال

اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے غصے میں یہ کہے کہ "میں مر کے بھی تمہارے قریب نہ آؤں" تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب

مذکورہ الفاظ بیوی  کو ڈرانے اور دھمکانے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں ،اگر کسی نے  بغیر قسم کے الفاظ کےیہ استعمال کیےتواس سے  اس کےنکاح پرکوئی اثرنہیں پڑے گا،شرعاً یہ الفاظ لغو  شمار ہوں گے۔

فتاوی ہندیہ میں  ہے:

"الإيلاء منع النفس عن قربان المنكوحة منعا مؤكدا باليمين بالله أو غيره من طلاق أو عتاق أو صوم أو حج أو نحو ذلك مطلقا أو مؤقتا بأربعة أشهر في الحرائر وشهر في الإماء من غير أن يتخللها وقت يمكنه قربانها فيه من غير حنث كذا في فتاوى قاضي خان." 

(کتاب الطلاق، الباب السابع فی الایلاء،  ج:1، ص:476، ط:رشيدية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144705100863
تاریخ05-11-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں