بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے فنڈ سے امام کو تنخواہ دینا

سوال

 مسجد کے لیے بطور امداد جو پیسے دیے جاتے ہیں، اس میں سے مسجد کے امام کو تنخواہ دینا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ مسجد کے امام  ، مؤذن اور خادم کی تنخواہ بھی مسجد کی ضروریات میں داخل ہے،لہذا صورت مسئولہ میں بطور امداد مسجد کو دیے گئے فنڈ میں سےامام کو تنخواہ دینا جائز ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"( ويبدأ من غلته بعمارته ) ثم ما هو أقرب لعمارته كإمام مسجد ومدرس مدرسة يعطون بقدر كفايتهم، ثم السراج والبساط كذلك إلى آخر المصالح، وتمامه في البحر".

(کتاب الوقف، مطلب فی وقف المنقول قصدا، ج: 4، ص: 367، ط:  دارالفکر بیروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144705100669
تاریخ03-11-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں