بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مبیع کو زیادہ قیمت کے ساتھ بیچنا

سوال

اگر انڈوں کی قیمت 340 روپے یا 320 روپےفی درجن ہو تو ایک انڈہ تقریباً 30 روپے سے کم، مثلاً: 28.33 روپے کا بنتا ہے،تو ہم اسے 30 روپے میں بیچ سکتے ہیں؟ خاص طور پر اس وقت جب کوئی  دو یا چار انڈے لے، تو 30 روپے فی انڈہ کے حساب سے بیچنا جائز ہے؟ کیوں کہ سکوں کا مسئلہ ہوتا ہے۔

جواب

صورت مسئولہ میں عاقدین کے رضامندی سے تیس روپے کا ایک انڈا بیچنا جائز ہو گا ۔

درر الحکام شرح مجلۃ الاحکام میں ہے:

"الثمن المسمى هو الثمن الذي يسميه ويعينه العاقدان وقت البيع بالتراضي سواء كان مطابقا للقيمة الحقيقية أو ناقصا عنها أو زائدا عليها."

(الكتاب الأول البيوع، ج: 1، ص: 124، ط: دار الجیل)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144704101932
تاریخ19-10-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں