بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نل پر اگر نجاست لگ جائے تو اس کا حکم

سوال

چھوٹی بچی کا پیشاب لگ گیا بندے کو ،اس کے بعد اس نے جاکے وہ ہاتھ لگایا ٹوٹی کو، جس ہاتھ پر بچی کا پیشاب لگا ہواہے تو یہ نل پاک ہے یا نہیں ؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں  جب تک نل پر نجاست لگنے کا یقین  نہ ہو  اس وقت  تک نل ناپاک نہیں ہوگا اور اگر نل پر نجاست کاظاہری اثر نظر آئے تو  پھر نل کا وہ حصہ جہاں نجاست لگی ہوئی ہو ناپاک ہوجائے گا ۔

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح  میں ہے :

"و لو ابتل فراش أو تراب نجسا" وكان ابتلالهما "من عرق نائم" عليهما "أو" كان من "بلل قدم وظهر أثر النجاسة" وهو طعم أو لون أو ريح "في البدن والقدم تنجسا" لوجودها بالأثر "وإلا" أي وإن لم يظهر أثرها فيهما "فلا" ينجسان."

(باب الأنجاس والطهارة عنها، ص:158، ط:دارالكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144704101275
تاریخ11-10-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں