میراث کی تقسیم
سوال
مرحوم شوہر کا ترکہ کس تناسب سے ورثاء میں تقسیم ہوگا؟ ورثاء میں ایک بیوہ، بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں، مرحوم شوہر کے والدین کا انتقال پہلے ہی ہوچکا ہے۔
جواب
صورتِ مسئولہ میں میت کے حقوقِ متقدمہ ادا کرنے کے بعد مابقی کل ترکہ32 حصوں میں تقسیم کر کے 4 حصے بیوہ کو، 14 حصے بیٹے کو اور 7، 7 حصے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔
صورتِ تقسیم یہ ہے:
میت: 8/ 32
| بیوہ | بیٹا | بیٹی | بیٹی |
| 1 | 7 | ||
| 4 | 14 | 7 | 7 |
یعنی سو روپے میں سے 12.5 روپے بیوہ کو 43.75 روپے بیٹے کو اور 21.88روپے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

