حالتِ حمل میں طلاق دینے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے یا نہیں
سوال
حالتِ حمل میں طلاق دینے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے یا نہیں؟
جواب
حالتِ حمل میں طلاق دینے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے، اور اس کی عدت وضع حمل یعنی بچہ کی پیدائش تک ہوتی ہے۔
المحیط البرھانی میں ہے :
"وإن كانت ممن لا تحيض لصغر أو كبر طلقها متى شاء واحدة، وإن كان عقيب الجماع وكذلك الحامل."
(کتاب الطلاق،الفصل الأول: في بيان أنواع الطلاق،ج:3،ص:200،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144704100494
تاریخ30-09-2025

