سر پر مہندی لگا کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
سوال
سر پر مہندی لگا کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
مہندی ذاتی طور پر پاک ہے اگر اس کے ساتھ یقینی طور پر کوئی ناپاک چیز نہ ملائی گئی ہو اور باوضو حالت میں مہندی لگائی ہو، تو اس کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں،تاہم بہتر یہ ہے کہ مہندی وغیرہ صاف کرکے نماز پڑھی جائے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"تطهير النجاسة من بدن المصلي وثوبه والمكان الذي يصلي عليه واجب، هكذا في الزاهدي في باب الأنجاس، هذا إذا كانت النجاسة قدرًا مانعًا وأمكن إزالتها من غير ارتكاب ما هو أشدّ."
(كتاب الصلاة، الفصل الأول في الطهارة وستر العورة، 1/ 58، ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

