بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

یو پی ٹی سی ایل ایپ کے انعامات حاصل کرنے کا حکم

سوال

میں یو پی ٹی سی ایل کا موبائل ایپلیکیشن استعمال کرتا ہوں،اس میں ریوارڈز کا بٹن ہے،جس میں دو قسم کے انعامات ملتے ہیں،ایک سپن ہے جس کے گھومنے پر فری منٹ،یو پیسہ میں 1 یا زیادہ روپے اور انٹرنیٹ کے ایم بی ملتے ہیں،دوسرے بٹن میں روز کی بنیاد پر انٹرنیٹ کے ایم بی ملتے ہیں، کیا ان انعامات کا حاصل کرنا اور استعمال کرنا جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں چوں کہ یہ انعامات کمپنی کی طرف سے بلا کسی  کے شرط کے ملتے ہیں ،لہذا ان کا حاصل کرنا جائز ہے،ہاں اگر کسی صورت میں کمپنی ان انعامات کو کسی شرط (بیلنس ڈالنے وغیرہ ) کے ساتھ مشروط کرے تو پھر یہ انعام حاصل کرنا جائز نہیں ہوگا ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله ‌كل ‌قرض ‌جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض۔"

(کتاب البیوع، فصل فی القرض ،ج:5،ص:166،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144703101034
تاریخ07-09-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں