بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الاول 1448ھ 25 اگست 2026 ء

دارالافتاء

 

غیر اللہ کی قسم پر مشتمل اشعار گنگنانے کے حکم


سوال

"ہم تمہاری راہ دیکھیں گے صنم تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم" ، سوال یہ کہ بغیر کسی ساز کے یہ اشعار گنگنانے کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ اشعار میں غیر اللہ کی قسم کھائی گئی ہے جو کہ ناجائز ہے، اس لیے ان اشعار کے گنگنانے سے اجتناب کیا جائے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(لا) يقسم (بغير الله تعالى كالنبي والقرآن والكعبة) قال الكمال: ولايخفى أن الحلف بالقرآن الآن متعارف فيكون يمينًا.

و في الرد : (قوله: لايقسم بغير الله تعالى) عطف على قوله والقسم بالله تعالى: أي لاينعقد القسم بغيره تعالى أي غير أسمائه وصفاته ولو بطريق الكناية كما مر، بل يحرم كما في القهستاني، بل يخاف منه الكفر في نحو وحياتي وحياتك كما يأتي.

(کتاب الأیمان، ج: 3، ص: 712، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144701100682

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں