بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محرم الحرام میں ۱ تاریخ سے ۱۰ تاریخ کے درمیان بِسمِ اللہ الرّحمن الرحیم ۱۱۳ مرتبہ لکھنا کیسا ہے ؟

سوال

محرم الحرام میں ۱ تاریخ سے ۱۰ تاریخ کے درمیان بِسمِ اللہ الرّحمن الرحیم ۱۱۳ مرتبہ لکھنا کیسا ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں، اگر کوئی شخص یکم محرم الحرام کو ۱۱۳ مرتبہ "بسم اللہ الرحمن الرحیم" لکھتا ہے اور اس کو سنت یا لازم سمجھے بغیر محض بزرگانِ دین کے مجربات کے طور پر کرتا ہے تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔ تاہم اس عمل کو سنت یا واجب سمجھنا جائز نہیں،البتہ یہ عمل بزگان دین سے یکم محرم سے  متعلق منقول ہے نہ کہ پورے پہلے عشرہ کے متعلق۔

جواہر الفقہ میں ہے:

"جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو ایک سو تیرہ (113) مرتبہ پوری 'بسم اللہ الرحمن الرحیم' کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے گا، ہر طرح کی آفات ومصائب سے محفوظ رہے گا، مجرب ہے۔ چوں کہ یہ بزرگوں کے مجربات میں سے ہے، اس لیے اس کو سنت یا لازم سمجھنا درست نہیں ہے، البتہ سنت یا لازم سمجھے بغیر اس پر عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔"

(ج2،ص187)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144701100478
تاریخ02-07-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں