بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہرکااپنی مرحومہ بیوی کےچہرہ کودیکھنےکاحکم

سوال

کیاشوہراپنی موحومہ بیوی کاچہرہ دیکھ سکتاہے؟

جواب

بیوی کے انتقال کے بعد شوہر  اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے،البتہ (چہرہ و جسم کا کوئی بھی حصہ) چھونا منع ہے، اس کے جنازہ کو کاندھا دے سکتا ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(‌ويمنع ‌زوجها من غسلها ومسها لا من النظر إليها على الأصح) منية."

(کتاب الصلاۃ، باب صلاة الجنازة، ج:2، ص:198، ط:سعيد)

فتاوی محمودیہ میں ہے:

عورت کو اس کا شوہر قبر میں اتار سکتا ہے یا نہیں؟

سوال:شوہر کی حیات میں اگر عورت کا انتقال ہوجائے تو مرحومہ حلقہ شوہریت سے نکل جاتی ہے یا نہیں اور مرد کا بحیثیتِ نا محرم ہونا درست ہے یا نہیں؟ نیز حقیقی محرم جیسے باپ، بھائی، بیٹا وغیرہ کی موجودگی میں شوہر مذکور مرحومہ کو قبر میں اتار سکتا ہے یا نہیں ؟

الجواب:انتقال سے نکاح ختم ہوجاتا ہے، ہاتھ نہیں لگا سکتا، البتہ دیکھنا درست ہے۔ جب محرم باپ، بھائی وغیرہ موجود ہوں تو تو وہ مقدم ہیں، وہی قبر میں اتاریں، شوہر کو بھی اتارنا اور جنازہ کو ہاتھ لگانا درست ہے۔

(باب الجنائز، ج:9، ص:63، ط:ادارۃ الفاروق)

فقط واللہ علم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144612100613
تاریخ03-06-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں