بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غریب آدمی کا قربانی کے ایام میں مرغی ذبح کرنا

سوال

قربانی کے ایام میں جس شخص قربانی کی استطاعت نہ رکھتا ہو اس کا قربانی کرنے والوں کی مشابہت کی خاطر مرغی وغیرہ ذبح کرنا درست ہے یا نہیں ؟

جواب

صورت مسئولہ میں قربانی واجب نہ ہونے کی صورت میں قربانی کرنے والوں کی مشابہت اختیار کرنے کے لیے مرغی ذبح کرنا جائز نہیں ہے ،یہ مجوسیوں کی رسم ہے اس سے اجتناب لازم ہے ،باقی جس شخص کی قربانی کرنے اہلیت نہیں ہے وہ اپنی نیت یہ رکھے کہ اگر اللہ تعالی نے مجھے وسعت دی  تو  میں بھی اللہ کے  لیے عمدہ سے عمدہ جانور کی قربانی کروں گا ،اس نیت پر ان شاء اللہ وہ اجر وثواب کا مستحق ہوگا۔ 

البحر الرائق میں ہے:

"وفي الذخيرة من كتاب الحظر والإباحة التضحية بالديك أو الدجاج في أيام الأضحية ممن لا أضحية عليه لعسرته بطريق التشبيه بالمضحين مكروه؛ لأن هذا من رسوم المجوس اهـ."

(كتاب الصلاة، باب صلاة الجمعة، ج:2، ص:177، ط:دار الكتاب الإسلامي)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144612100558
تاریخ03-06-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں