بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عبادلہ سے کون مراد ہیں؟

سوال

عبادلہ میں کون کون سے صحابہ آتے ہیں ؟

جواب

’’عبادلہ‘‘ سے حضرات صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں سے وہ حضرات مراد ہیں جن کا اسم گرامی ’’عبداللہ‘‘ ہے، اور اس نام کے صحابہ کی تعداد  زیادہ ہے۔ مگر یہاں ان میں سے صرف چار حضرات مراد ہیں ، جن میں سے ہر ایک کا نام عبداللہ ہے اور وہ چار یہ ہیں :

الف: …حضرتِ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ 

ب: …حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ 

ج: …حضرتِ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ 

د: …اور حضرتِ عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ

تدريب الراوي في شرح تقريب النووي میں ہے:

"( ومن الصحابة العبادلة ، وهم ) أربعة ، عبد الله ( ابن عمر ) بن الخطاب ، ( و ) عبد الله ( ابن عباس ، و ) عبد الله ( ابن الزبير ، و ) عبد الله ( ابن عمرو بن العاص".

(أنواع الحديث ،  النوع التاسع والثلاثون معرفة الصحابة رضي الله عنهم ،  الثاني الصحابة كلهم عدول، ص:627، ط:دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144612100552
تاریخ03-06-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں