بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کی دعا نہیں پڑھی تو قربانی ہوجائے گی یا نہیں

سوال

 کیا قربانی کی دعا پڑھنا ضروری ہے؟ صرف بسم اللہ اللہُ اکبر پڑھ کر ذبح کردے تو کیا قربانی ادا ہو جائیگی؟ یا ذبح سے پہلے اور بعد کی دعا پڑھنا فرض ہے؟

جواب

قربانی  سے پہلے اور بعد کی دعا پڑھنا فرض نہیں ہےمستحب ہے ،صرف   بسم اللہ اللہُ اکبر پڑھ کر ذبح کرنے سے   قربانی ادا ہو جائے گی۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(ومنها) التسمية حالة الذكاة عندنا أي اسم كان، وسواء قرن بالاسم الصفة بأن قال: الله أكبر، الله أعظم، الله أجل، الله الرحمن، الله الرحيم، ونحو ذلك."

 (كتاب الذبائح،الباب الأول في ركن الذبح وشرائطه،5/ 285،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144612100289
تاریخ01-06-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں