بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 جُمادى الأولى 1448ھ 27 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مرض کی وجہ سے نماز میں پانی پینا کیسا ہے؟

سوال

دوران نماز مرض کی وجہ سے پانی پینا کیسا ہے؟

جواب

نماز کے دوران اگر کوئی شخص کچھ کھا یا پی لے، چاہے مرض  کی وجہ سے ہو، بھول کر ہو یا جان بوجھ کر، تھوڑا ہو یا بہت  ، ہر صورت میں نماز فاسد ہوجاتی ہے۔

 الدر المختار  مع الرد میں ہے:

"قال في الدر: "(و) يفسدها (تشميت عاطس) لغيره....(وأكله وشربه مطلقا) ولو سمسمة ناسيا.

قال في الرد: "(قوله مطلقا) أي سواء كان كثيرا أو قليلا عامدا أو ناسيا، ومثله ما لو وقع في فيه قطرة مطر فابتلعها كما في البحر."

(‌‌كتاب الصلاة، ‌‌باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها، ج:1، ص:620، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144612100071
تاریخ29-05-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں