بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مردہ کوخواب میں دیکھنے سے مردہ کو اس کا علم نہیں ہوتا

سوال

اگر خواب میں کسی مردے کو دیکھا جائے تو کیا اس مردے کو اس بات کا پتا چلتا ہے؟

جواب

خواب کا تعلق انسان کے اپنے نفس اور خیالات سے ہوتا ہے،مردے جو خواب میں نظر آتے ہیں یہ خواب دیکھنے والے کی اپنی ذہنی کیفیت اور یادوں کا نتیجہ ہوتا ہے،البتہ مردہ شخص کو خواب میں آنے کا شعور یا علم نہیں ہوتا،یہ بالکل  اسی طرح ہےکہ اگر خواب میں زندہ آدمی کو دیکھا جائے تو اس زندہ آدمی  کو علم نہیں ہوتا کہ مجھے کسی نے خواب میں دیکھا ہے ۔فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144612100066
تاریخ29-05-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں