بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر کی بری عادتیں چھڑانے کے لیے وظیفہ

سوال

میرا شوہر شراب نہیں چھوڑتا اور برے لڑکوں کے ساتھ دوستی ہے وہ بھی نہیں چھوڑتا اس کے لیے کچھ بتائیں کہ یہ ان چیزوں سے رک جائے؟

جواب

مذکورہ صورت میں سورۃ قریش کثرت سے پڑھیں، اور  اللہ کے ناموں میں سے "المبين" اور "الحميد" جتنا ممکن ہوسکے پڑھ کر اپنے شوہر پر دم کرلیں،  ان شاء اللہ اس سے فائدہ ہوگا۔

معارف القرآن میں ہے:

"فائدہ عظیمہ: ابو الحسن قزوینی نے فرمایا کہ جس شخص کو کسی دشمن یا اور کسی مصیبت  کا  خوف ہو اس  کے لیے لایلاف قریش کا پڑھنا امان ہے، اس کو امام  جزری نے نقل کرکے فرمایا کہ یہ  عمل آزمودہ اور مجرب ہے، حضرت قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے تفسیر مظہری میں  اس کو نقل کرکے فرمایا کہ مجھے میرے شیخ حضرت مرزا مظہر جان جاناں رحمہ اللہ نے خوف وخطر کے وقت اس سورۃ کے پڑھنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ ہر بلا ومصیبت کے دفع کرنے کے لیے اس کی قراءت مجرب ہے۔ حضرت قاضی صاحب موصوف فرماتے ہیں کہ میں نے بھی بارہا اس  کا تجربہ کیا ہے۔"

(سورۃ قریش، ج:8، ص:824، ط:مکتبہ معارف القرآن)

اعمال قرآنی میں ہے:

"رجوع از فجور: اَلْمُبِينُ: خاصیت، اس کے خواص القوی کی  مانند ہیں اور اگر کسی فاجر مرد یا عورت پر پڑھا جاوے تو فجور  سے باز آوے۔

حصول اخلاق حمیدہ: اَلْحَمِيدُ: خاصیت، اس  کی کثرت سے اخلاق واقوال وافعال حمیدہ حاصل  ہوں۔"

(ص:146، ط:دار الاشاعت)

فقط  واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144612100045
تاریخ29-05-2025

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں